رینجرز نے تھانے قائم اور چالان پیش کرنے کے اختیارات مانگ لیے

رینجرز نے تھانے قائم اور چالان پیش کرنے کے اختیارات مانگ لیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران رینجرز نے کراچی میں اپنے تھانے قائم کرنے اور عدالتوں میں چالان پیش کرنے سمیت ضروری اختیارات مانگ لیے ہیں۔کراچی بد آمنی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی،سماعت کے دوران سندھ رینجرز نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے جس کے مطابق سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ رینجرز کو اپنے تھانے قائم کرنے، ایف آئی آردرج کرنے سمیت تفتیش اور چالان پیش کرنے کا بھی اختیار دے۔

مزید : کراچی صفحہ اول