شبقدر ،خودکش دھماکہ میں 6 کلو سے زائد بارود استعمال کیا گیا

شبقدر ،خودکش دھماکہ میں 6 کلو سے زائد بارود استعمال کیا گیا

شبقدر(نمائندہ پاکستان)شبقدر عدالت دھماکہ میں چھ کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا، پولیس نے جواں مردی سے خودکش بمبار کو آگے جانے سے روکا ، عدالت کی سیکیورٹی کیلئے اٹھارہ پولیس اہلکار تعنیات تھے، ڈی آئی جی مردان سعید وزیر کا شبقدر بم دھماکہ کی جائے وقوع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت، تفصیلات کے مطابق دھماکہ کے ایک گھنٹہ بعد ڈی آئی جی مردان سعید وزیر جائے وقوع پر پہنچ گئے جہا ں پر انہوں نے واقع کے متعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، کہ شبقدر انتہائی حساس علاقہ ہیں کیونکہ فاٹا سے متصل ہونے کی وجہ سے یہاں پر ہمیشہ سے سیکیورٹی کے سحت اقدامات کئے جاتے ہیں، پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی جواں مردی کا مظاہرہ کیا اور خود کش بمبار کو روکھیں رکھا، اگر پولیس اہلکار بھروقت کاروائی نہیں کرتی تو نقصان اس سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہوسکتا تھا، انہوں نے کہ پولیس شہریوں کی تحفظ کیلئے ہر قسم قربانی دیگی،

مزید : پشاورصفحہ اول