شبقدر ،خودکش دھماکہ ،الخدمت فاؤنڈیشن کی بہتر خدمات

شبقدر ،خودکش دھماکہ ،الخدمت فاؤنڈیشن کی بہتر خدمات

شبقدر(نمائندہ پاکستان )سول ہسپتال شبقدر میں ناقص صورتحال کی وجہ سے رضاء کاروں کی ذمہ داری الخدمت فاؤنڈیشن نے ادا کی، اس موقع پر 70 سے زائد الحدمت رضاکاروں سمیت پانچ ایمبولینسز نے ریلیف کاموں میں حصہ لیا، تفصیلات کے مطابق جونہی بم دھماکہ ہوا، ہرجگہ دھواں ہی دھواں چھا گیا، لوگ شبقدر بازار سے غائب ہوگئے، مگر اس موقع پر بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے ریلیف کاموں میں بھرپور حصہ لیا ، مریضوں کو ایمبولینسز کے زریعے ہسپتالوں تک منتقل کیا گیا، اور ان کو بنیادی طبی امداد دی گئی، اس اپریشن میں الخدمت کے 70 سے زائد اہلکاروں سمیت پانچ ایمبولینسز نے حصہ لیا، اس موقع پر چارسدہ الخدمت کے صدر نور حسین، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی چارسدہ ہارون خان، سجاد گونڈہ ، قاری شفیع اللہ، شاہ روم خان مہمند، ضلعی امیر جماعت اسلامی مصباح اللہ ، تحصیل امیر حاجی بحت محمد اور تاج محمد بھی موجود تھے، الخدمت فاؤنڈیشن چارسدہ نے شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا گیا، جبکہ زخمیوں کی علاج کے اخراجات برداشت کرنے اور ان کو دس دس ہزار روپے امداد دینے کا بھی اعلان کیا،

مزید : پشاورصفحہ اول