آر ایچ سی یا حسین کو اپ گریڈ کر کے کٹیگری کا درجہ دیا گیا :شہرام خان ترکئی

آر ایچ سی یا حسین کو اپ گریڈ کر کے کٹیگری کا درجہ دیا گیا :شہرام خان ترکئی

یارحسین(نمائندہ پاکستان)خیبر پختونخواہ کے سینئرصوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ نہ صرف R.H.Cیارحسین کو اپ گریڈ کرکے کیٹگریDہسپتال کا درجہ دیا گیا بلکہ اسے صحت سے متعلق تمام سہولیات سے تزئن بھی کیا جائے گا تا کہ تحصیل رزڑ کے تمام یونین کونسلوں کے عوام کو علاج معالجے کیلئے دوردرازنہ جانا پڑے یہ بات انہوں نے تحصیل رزڑکے صدر میاں سیدابدال باچاسے بات چیت کے دوران کہا کہ R.H.Cیارحسین کو اپ گریڈ کرکے نہ صرف اس میں ماہر ڈاکٹروں کو تعنیات کیا جائے گا بلکہ خصوصی طور پر زنانہ ڈاکٹروں اور LHVاور دیگر عملے کی تعداد بڑھانے پر بھی بھرپور توجہ دی جائے گی ہسپتال کے لئے مزید12کنال زمین حاصل کی گئی جس پر 75کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائیگا جس کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور یہ ہسپتال تحصیل کاماڈل ہسپتال ہوگاجس میں صحت کے تمام طبی سہولتیں موجود ہونگے اور یہ تحصیل رزڑ کے عوام کیلئے تحفہ ہوگا جبکہ بہت جلد افتتاح کرکے کام کاآغاز کرینگے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر