مو جودہ ٹریننگ سسٹم میں اصلاحات کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ، ذوالفقار احمد چیمہ

مو جودہ ٹریننگ سسٹم میں اصلاحات کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیوٹیک ہیڈ کوارٹر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹِیک ذوالفقار احمدچیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل ووکیشنل ٹریننگ کے مختلف غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں TVETریفارم سپورٹ پروگرام کی پچھلے پانچ سالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورموجودہ ٹریننگ سسٹم میں بہتری کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اصلاحات پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر ذوالفقار چیمہ نے جرمنی کے معروف ادارے GIZکی TVETسیکٹر کو فعال بنانے کیلئے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ادارے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ اجلاس میں نوجوانوں کو Competency Based Trainingاور ملکی و غیر ملکی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر