حضور ؐکی تعلیمات،انکی محبت ہماری کامیابی کا ذریعہ ہے، جاوید بلوچ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)آئیسکو آل پاکستان واپٖڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین سی بی اے راولپنڈی سرکل کی طرف سے بختیار لیبر ہال ظفر الحق روڈ میں جشن ولادت تاجدار کائنات حضرت محمد کانفرنس زیر نگرانی جاوید بلوچ اور زیر صدارت راولپنڈی سرکل زونل چیرمین ملک فتح خان کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں ہائیڈرو یونین راولپنڈی سرکل کے عہدیداروں زونل وائس چیرمین طارق نیازی جوائنٹ سیکرٹری آفتاب رفیق ریجنل وائس چیرمین راجہ خلیل اشرف میڈیا ایڈوائزر ملک محمد اشفاق انقلابی ،ڈویثرنل چیرمین ارشاد کامریٹ ،راجہ زائد ،راجہ وراثت ،چوہدری لیاقت ،چوہدری فرخ عبید ،ملک نئیر خان ،ظاہر خان ،فیاض احمد فیضی ،ایم این ٹی کے زونل چیرمین ملک قادر ،مسعود ،کانسٹرکشن زون کے چیرمین انار گل ،ثناء خان مصطفی ،بابو حفیظ،عظیم چشتی ،ودیگر یونین عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی ۔جس میں زونل چیرمین ملک فتح خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری آپ کی اور بلکہ پورے عالم کے انسانوں کی کامیابی اللہ کے حکم کو ماننے اور حضورﷺ پرنور حضرت محمد مصطفی ﷺکے نورانی طریقوں میں ہے۔حضور کی تعلیمات اور ان کی محبت ہماری کامیابی کا ذریعہ ہے۔آپ کے آنے سے پہلے ہر طرف جہالت ہی جہالت تھی لو گ اپنی بیٹیوں کو زندہ درگور کردیتے تھے۔اور کبھی پانی پیلانے پر جھگڑا کبھی گھوڑے دوڑانے پر جھگڑا ہر طرف امت مصائب میں ڈوبی ہوئی تھی آج حقوق نسواں کی اسمبلیوں میں بات ہو رہی ہے ۔ہمارے نبی ﷺنے آج سے چودہ سو سال پہلے حقوق کے متعلق بتادیا تھا پروگرام کے آخر میں ملک محمد اشفاق انقلابی نے ملکی سالمیت اور قائد مزدور بابا بشیر احمد بختیار مرحوم مغفور اور واپڈا کے شہدا کے لیے دعا کروائی ۔اور آئیسکو میں بہترین ثناء خان مصطفی اور یونین میں بہتر کارکردگی میں کام کرنے والے ورکرز میں شیلڈ تقسیم کی گئی۔