پاکستان بیت المال کے زیراہتمام خواتین دستکاری کی خصوصی تقریب آج منعقد ہوگی

پاکستان بیت المال کے زیراہتمام خواتین دستکاری کی خصوصی تقریب آج منعقد ہوگی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل لائبریری اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام خواتین دستکاری کی ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے اس تقریب کی مہمان خصوصی بلوچستان اسمبلی کی سپیکر مس راحیلہ درانی ہوں گی۔ اس تقریب کا آغاز کل 8مارچ بروز منگل دن گیارہ بجے نیشنل لائبریری میں منعقد ہوگا۔تقریب میں ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ غیر ملکی سفارتکاروں کی بیگمات کے علاوہ کئی ممتاز شخصیات شرکت کریں گے۔اس تقریب کی بھرپور کوریج کیلئے تمام میڈیا کے نمائندگان کو دعوت دی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر