راولپنڈی،غیر قانونی طور پر ادویات فروخت کرنیوالے دو ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج

راولپنڈی،غیر قانونی طور پر ادویات فروخت کرنیوالے دو ملزمان کی درخواست ...

راولپنڈی(نیوز رپورٹر )ڈرگ کورٹ کے جج راحیل اختر خان یوسف زئی نے غیر قانونی طور پر ادویات فروخت کرنے والے دو ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی جن کوکمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا،، ملزمان یوسف ولی اور محمد اقبال کے خلاف ڈرگ انسپکٹر کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ یہ غیر رجسٹرڈ ادویات اور ممنوعہ ادویات فروخت کرتے ہیں جن کے چالان ڈرگ کورٹ بھجوائے گئے تو ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرای لی جو گزشتہ روز عدالت نے خارج کر دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر