مفادات کی سیاست کے قائل نہیں ،نظر یہ اور اصولوں پر کار بندہیں :حافظ حسین احمد

مفادات کی سیاست کے قائل نہیں ،نظر یہ اور اصولوں پر کار بندہیں :حافظ حسین احمد

کوہاٹ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ہم مفادات کی بنیاد پر سیاست کر نے کے قائل نہین بلکہ نظریئے اور اصولوں پر کام کرتے ہیں کلمہ طیبہ کے نام پر پاکستان حاصل کیا گیا جمعیت اس نظریئے کی محافظ ہے فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے ہماری جماعت نے جو کردار ادا کیا دیگر جماعتوں نے بھی اسے سراہا ہم ناموس رسالت پر مر مٹنے والے ہیں ہماری جماعت میں چور ڈاکوؤں کے لیے کوئی جگہ نہیں پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کو چور کہنے والے آج ان کے ہمنوا بنے بیٹھے ہیں دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں سے دہشت گرد نہیں بلکہ نیک سیرت مسلمان بن کر نکلتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوھاٹ میں جمعیت علماء اسلام کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مولانا گل نصیب خان‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات راحت حسین‘ صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع الملک‘ مرکزی مجلس عاملہ کے رکن مفتی عبدالشکور‘ مولانا عبدالجلیل‘ سابق ایم پی اے عتیق الرحمن‘ گوہر سیف اللہ خان بنگش‘ غلام حبیب‘ جمیل پراچہ‘ عزیز اشرفی‘ ضلع ناظم کوھاٹ مولانا نیاز محمد‘ امیر مولانا عبدالحئی کے علاوہ ھنگو سے مولانا مفتی دین اظہر‘ کرک سے میاں نثار کاکا خیل‘ جاوید خٹک‘ شوکت‘ عبدالوہاب اور سابق ایم پی اے شوکت حبیب بھی موجود تھے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملک کو زیادہ نقصان پی ٹی آئی کے دھرنوں نے پہنچایا ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مسلم لیگ اور پی پی پی سے نکلنے والوں کو گلے لگایا ہم نے حکومت میں رہتے ہوئے 21ویں ترمیم پیش کی تو انہوں نے نیشنل ایکشن پلان سمیت اس ترمیم کو مسترد کر دیا اور آج تبدیلی لانے والوں سے کے پی کے عوام نالاں ہیں تقریب سے جلیل خان‘ مفتی عبدالشکور‘ جمیل پراچہ‘ مولانا عطاء الرحمن اور مولانا گل نصیب خان نے بھی خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر