شہباز شریف کی شبقدر میں دھماکے کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس

شہباز شریف کی شبقدر میں دھماکے کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سیشن کورٹ کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے غیرمتزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر