کر پٹ سیاستدانوں کا احتساب وقت کی ضرورت ہے،عارف عباسی

کر پٹ سیاستدانوں کا احتساب وقت کی ضرورت ہے،عارف عباسی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف عباسی نے کہا ہے کہ کر پٹ سیاستدانوں کا احتساب وقت کی اشد ضرورت ہے،کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا۔ملکی دولت لوٹنے والے کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں۔احتساب سے ڈرنے والوں کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے اس لئے بد حواسی کا شکار ہو رہے ہیں۔کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی نکتہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے محمد عارف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایم پی اے محمد عارف عباسی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں احتساب سے خوفزدہ ہیں اور مک مکا کی سیاست پر عمل پیرا ہیں لیکن یہ سلسلہ اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ بے رحمانہ اور سیاسی مصلحتوں سے پاک احتساب ہی ملک کو ترقی کی منزل تک لے جا سکتا ہے۔باریوں کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے۔تحریک انصاف کے اقتدار سے وہی لوگ ڈرتے ہیں جنہوں نے اپنے ادوار حکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے،قوم ملکی دولت لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر