راولپنڈی،اسلحہ منشیات فروشوں،پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن14گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ منشیات فروشوں،پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن14گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے150گرام چرس،20لیٹر شراب،03بوتل شراب،03عدد پستول 30 بور معہ 09 روند اور 10 لیٹر کھلا پٹرول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے مخدوم سے 150گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے دانش سے 03بوتل شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے وقاص انور سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ کلرسیداں پولیس نے عثمان سے01عدد پستول30بور، تھانہ RAبازار پولیس نے محسن علی سے01عدد پستول30بور معہ04روند، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شبیر محمد سے01عدد پستول30بور معہ05روند، تھانہ وارث خان پولیس نے حسیب علی اور شاہ زیب سے 21پتنگیں اور02ڈوریں، تھانہ صادق آباد پولیس نے مہران ،عثمان اور صالح سے100پتنگیں اور 01موٹر سائیکل ، تھانہ سول لائن پولیس نے عثمان انجم اور یوسف مسیح سے02پتنگیں اور 02ڈوریں برآمد کرلیں جبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محمد قاسم کو غیرقانونی طور پر کھلا پٹرول فروخت کرتے ہوئے قابوکرکے اس کے قبضہ سے10لیٹر پٹرول معہ پیمانے برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔