راولپنڈی،ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے دوملزمان گرفتار

راولپنڈی،ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے دوملزمان گرفتار

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 02 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے بمطابق تھانہ صدر واہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے گھنیاکے علاقہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان محسن علی اور شبیر محمد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 02عدد پستول 30بور معہ 09روند برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر