ڈیرہ میں ٹریفک کا المناک حادثہ ،3افراد جاں بحق ،6شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ بنوں روڈ پر زکوڑی فلنگ سٹیشن کے قریب باجوڑسے کراچی جانیوالی مسافربس تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکرالٹ گئی‘حادثہ میں تین مسافرجاں بحق جبکہ چھ مسافرزخمی ہوگئے‘زخمیوں کوسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرا دیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں ڈیرہ بنوں روڈپرزکوڑی فلنگ سٹیشن کے قریب باجوڑایجنسی سے کراچی جانیوالی مسافربس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے بس میں سوارمحمدولدفقیرمحمد‘عبدالمعین ولد عارف اللہ اورامیرزادہ ولدفاتح جان سکنائے باجوڑایجسنی موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ فضل واجدولدنورترین‘طیب ولدظاہرشاہ‘بہادرخان اوریارمحمدپسران گل وزیرسکنائے باجوڑایجنسی سمیت دیگرچھ مسافرزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرا دیا گیا ہے۔ یارک پولیس نے زخمی فضل واجدکی رپورٹ پرنامعلوم بس ڈرائیورکیخلاف 279-320/337G/427PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔