چکوال،والی بال ٹورنامنٹ میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پرمقدمہ درج
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ چاولی تھانہ نیلہ میں بغیر اجازت والی بال ٹورنامنٹ میں غیر قانونی لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل منظور نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت نور محمد ولد ندرا خان جو بغیر اجازت کے والی بال کا ٹورنامنٹ کروا رہا تھا اور غیر قانونی طور پرلاؤڈ سپیکر کا استعمال کر رہا تھا۔ جبکہ پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔