شہری دفاع دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے،عمران قریشی

شہری دفاع دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے،عمران قریشی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) اے ڈی سی جی عمران قریشی نے کہا ہے کہ شہری دفاع کی تربیت حاصل کر کے ہنگامی صورت حال کے دوران بڑے نقصان سے بچا جاسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر ع دفاع دور حاضر کی اہم ضرورت ہے اور اس کا بنیادی مقصد ہر شہری کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے شہری دفاع کی تربیت حاصل کریں تاکہ اپنے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی میں شہری دفاع کے حوالے سے تقاریر مقابلوں کی منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا ۔تقریب میں ایم پی ایز لبنی ریحان ، زیب النساء اعوان ، اے سی کینٹ ڈاکٹر ستائش ، ڈائریکٹر کالجز ہمایوں اقبال ، کالج کی پرنسپل سائرہ مفتی ، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران اے سی کینٹ ڈاکٹر ستائش نے شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنے والی کالج کی طالبات سے حلف لیا۔تقریری مقابلوں میں ہادیہ ایمان نے پہلی ،عائشہ خالد نے دوسری جبکہ حرا ناصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اے ڈی سی جی عمران قریشی نے کہاکہ شہری دفاع کی تربیت حاصل کرکے ہم ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر ی دفاع میں شہری اور طالبات بطور رضا کا رکام کرتے ہیں اور ناگہانی آفات کی صورت حال میں ریسکیو سرگرمیوں میں اپنی معاونت اور مد د فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری دفاع کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی جانوں کے ساتھ ساتھ ملک کی بھی حفاظت کرنی ہے تو ہمیں محکمہ شہری دفاع کی طرف سے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی تدابیرعمل کرناہو گا ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ آفیسر سنجیدہ خانم نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس کوشہریوں کو ہنگامی صورتحال میں اپنے اور دیگر شہروں کی مدد کرنے ، معمولات زندگی میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور ہنگامی صورتحال میں زخمیوں کی ابتدائی مرہم پٹی ، سیلاب کی صورت میں پانی میں گھرے لوگوں کو باہر نکالنے اور فلاحی کاموں کے حوالے سے خصوصی تربیت دے رہا ہے تاکہ شہری ہنگامی صورت حال کے دوران اپنے ساتھ ساتھ دوسرے کی مد د کرسکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...