گیلانی کو ایک اور سیاسی دھچکا، احمد حسین ڈیہڑ کے بعد ڈاکٹر خالد کھوکھر کی بھی پی ٹی آئی کیلئے پرواز

گیلانی کو ایک اور سیاسی دھچکا، احمد حسین ڈیہڑ کے بعد ڈاکٹر خالد کھوکھر کی بھی ...

ملتان( سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو مقامی حلقے کی سیاست میں دوسرے بڑے سیاسی دھچکے کا سامنا ہے‘ان کے دیرینہ سیاسی رفیق ڈاکٹر خالد کھوکھر13مارچ کو تحریک انصاف میں شمولیت کا ا علان کر رہے ہیں‘ان کی شمولیت تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی موجودگی میں ہو گی جو اس دن جلالپور پیروالا میں جلسہ کرنے سے پہلے ان کے آبائی علاقے میں جلسہ عام سے خطاب کر یں گے ‘واضح رہے کہ قبل ازیں مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پی پی کے سابق ایم پی اے اور سید یوسف رضا گیلانی کے دست راست ملک احمد حسین ڈیہڑ بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور ڈاکٹر خالد کھوکھر کو بھی مخدوم شاہ محمود قریشی ہی تحریک انصاف میں لا رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول