بھارت نے مذہبی آزادی سےمتعلق امریکی کمیشن کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا

بھارت نے مذہبی آزادی سےمتعلق امریکی کمیشن کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا
بھارت نے مذہبی آزادی سےمتعلق امریکی کمیشن کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کے ارکان کوبھارتی ویزے جاری کرنے سے انکارکردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کمیشن کو ویزے جاری نہ کرنے پر امریکہ کو شدید تشویش ہے اور بھارت کی جانب سے و یزےنہ دینے پر امریکہ کو سخت مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن دنیابھرمیں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق کاجائزہ لیتا ہے اور اسی سلسلے میں کمیشن ارکان کو بھارت کا دورہ کرنا تھا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کے وفدکوگزشتہ ہفتے بھارت کادورہ کرناتھا تاہم بھارت کی جانب سے ویزے نہ جاری کرنے پر مایوسی ہوئی ہے۔جان کربی نے کہا کہ امریکاایسے معاملات بھارتی حکومت کےساتھ اٹھاتارہاہے۔۔