چوہدری سرور پر بھی قبضے کا الزام سامنے آگیا، خاتون نے اوورسیز کمیشن میں درخواست دائر کردی

چوہدری سرور پر بھی قبضے کا الزام سامنے آگیا، خاتون نے اوورسیز کمیشن میں ...
چوہدری سرور پر بھی قبضے کا الزام سامنے آگیا، خاتون نے اوورسیز کمیشن میں درخواست دائر کردی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کے خلاف جائیدار پر قبضہ کرنے کے الزام پر خاتون نے اوورسیز کمیشن پنجاب میں درخواست دائر کر دی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سرور نے مبینہ طور پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیر ملکی خاتون کے شوہر کی جائیدار پر قبضہ کر رکھا ہے جس پر خاتون نے اوورسیز کمیشن پنجاب سے رابطہ کر لیا۔ خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سرور نے اس کے خاوند کی کروڑوں روپے کی جائیدار پر پچھلے کئی سالوں سے قبضہ جما رکھا ہے۔اوورسیز کمیشن پنجاب نے غیر ملکی خاتون کی  درخواست پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید : لاہور