میری دو شادیاں ہیں، دو کڑے پہننا پڑینگے لوہے کی بات ہو تو ذہن کسی اور جانب جاتا ہے: اپوزیشن لیڈر

میری دو شادیاں ہیں، دو کڑے پہننا پڑینگے لوہے کی بات ہو تو ذہن کسی اور جانب ...
میری دو شادیاں ہیں، دو کڑے پہننا پڑینگے لوہے کی بات ہو تو ذہن کسی اور جانب جاتا ہے: اپوزیشن لیڈر

  


لاہور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ میاں منظور وٹو کے گھر اخبار نویسوں سے ملاقات میں بیحد خوشگوار موڈ میں تھے۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں خواتین سے متعلق منظور ہونے والے بل کے بارے سوال پر کہا کہ اس بارے میں مرد حضرات بیٹھ کر غور کریں گے۔ میری تو دو شادیاں ہوئی ہیں مجھے تو دوکڑے پہننا پڑیں گے۔اس سوال پر کہ حالات تبدیل ہورہے ہیں لوہا گرم ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ کونسا لوہا۔رپورٹر نے انکی طرف دیکھا تو انہوں نے کہا کہ لوہے پر بات ہو تو ذہن کسی اور طرف نہیں جاتا۔

مزید : لاہور