آرمی ایوی ایشن اور پاک فضائیہ کا شوال میں مشترکہ آپریشن، 21 دہشت گرد ہلاک

آرمی ایوی ایشن اور پاک فضائیہ کا شوال میں مشترکہ آپریشن، 21 دہشت گرد ہلاک
آرمی ایوی ایشن اور پاک فضائیہ کا شوال میں مشترکہ آپریشن، 21 دہشت گرد ہلاک

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی ایوی ایشن اور پاک فضائیہ کے شوال میں مشترکہ آپریشن کے دوران اب تک 21 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی ایوی ایشن اور پاک فضائیہ نے پیر اور منگل کی درمیانی شب شوال میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں اب تک 21 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی آپریشن کے بعد زمینی پاک فوج کے زمینی دستوں نے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب بھی جاری ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں