شردھا کے بائیک خریدنے کے شوق میں والدین رکاوٹ

شردھا کے بائیک خریدنے کے شوق میں والدین رکاوٹ
شردھا کے بائیک خریدنے کے شوق میں والدین رکاوٹ

  


ممبئی(ویب ڈیسک) اداکارہ شردھا کپور موٹر بائیک خریدنا چاہتی ہیں لیکن ان کے والدین مان نہیں رہے۔شردھا کے مطابق فلم ” اک ولن“ کی شوٹنگ کے دوران انھوں نے بائیک چلانا سیکھی تھی تب سے انھیں بائیک چلانے کا بے حد شوق پیدا ہوگیا ہے۔ فلم کی تکمیل کے بعد سے وہ اپنا شوق دوستوں کی بائیک چلا کر پورا کر رہی ہیں کیونکہ اس کے والدین اس سواری کے زبردست مخالف ہیں۔ شردھا نے کہا کہ ان کے والدین کو لگتا ہے کہ ممبئی کی سڑکوں پر یہ سواری ان کے لیے محفوظ نہیں۔ شردھا کپور کو حال ہی میں ان کے والد شکتی کپور نے کار خرید کر دی ہے لیکن اس سے ان کے دل سے بائیک کی محبت گئی نہیں۔

مزید : تفریح


loading...