الطاف نے امریکہ منتقل ہونے کی کوششیں تیز کر دیں

الطاف نے امریکہ منتقل ہونے کی کوششیں تیز کر دیں
الطاف نے امریکہ منتقل ہونے کی کوششیں تیز کر دیں

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کے تحت غیر ملکی امداد لینے کا الزام ثابت ہونے پر ایم کیو ایم پر پابندی لگا سکتی ہے جس کے بعد ایم کیو ایم کے کئی اہم رہنماواشنگٹن پہنچ گئے۔ امریکی تھنک ٹینکس اور ماما قدیر سے ملاقاتوں کے عبد متحدہ نے الطاف حسین کو برطانیہ سے امریکہ شفٹ کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ الطاف حسین کو امریکہ لے جاکر عالمی سطح پر ان کی حمایت میں پراپیگنڈا کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل کے حوالے سے مقامی اخبار’خبریں‘ نے لکھا کہ  الطاف حسین کے معاملے پر برطانوی اداروں میں بھی تنازعات چل رہے ہیں۔ ایک جانب بھارت کا برطانیہ پر سخت دباﺅ ہے کہ ان کے ایک خاص مہرے کا ٹرائل کسی صورت نہ ہونے پائے دوسری جانب برطانوی اداروں کے پاس الطاف حسین کیخلاف کارروائی کیلئے کافی ثبوت اکٹھے ہو چکے ہیں۔

مزید : اسلام آباد