کیلی فورنیا میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی،14 مسافر زخمی

کیلی فورنیا میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی،14 مسافر زخمی
کیلی فورنیا میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی،14 مسافر زخمی

  


سان فرانسیسکو (اے پی پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر جانے کے باعث 14 مسافر زخمی ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کیلی فورنیا میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر جانے سے 4 افراد شدید جبکہ 10معمولی زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ پٹری پر ایک درخت پڑا ہوا تھا جس کے باعث ٹرین حادثے کا شکار ہوئی ۔

مزید : بین الاقوامی