رقص ایک آرٹ ہے اس کا فحاشی سے کوئی تعلق نہیں:زارا اکبر

رقص ایک آرٹ ہے اس کا فحاشی سے کوئی تعلق نہیں:زارا اکبر
رقص ایک آرٹ ہے اس کا فحاشی سے کوئی تعلق نہیں:زارا اکبر

  


لاہور(آئی این پی) سٹیج کی معروف اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ رقص ایک آرٹ ہے اس کا فحاشی سے کوئی تعلق نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹیج کے شائقین ہزاروں روپے خرچ کر کے رقص دیکھنے آتے ہیں اگر آج کے سٹیج سے رقص نکال دیا جاے تو ڈرامہ میں کبھی بھی اپنی لاگت پوری نہیں کر پائے گا کیونکہ اب کے ڈرامہ سکرپٹس غیر معیاری ہیں جس وجہ سے گندی جگت بازی زیادہ ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لڑکیوں نے پیسوں کی لالچ میں سٹیج کو غلط استعمال کیا ہے مگر وہ زیادہ تر کامیابی حاصل نہیں کر سکیں انہوں نے کہا کہ میں سکون پسند ہون سٹیج ڈرامہ دل تیرا عاشق میں عوام نے جو پزیرائی دی اس پر میں اپنے چاہنے والوں کی دل سے مشکور ہوں ۔

مزید : تفریح