قابل اعتراض مناظر ،فواد خان کئی بھارتی فلموں کی آفر ٹھکراچکے
ممبئی(یوا ین پی)بالی ووڈ میں کامیابی کے ریکارڈ بنانیوالے پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا کہ بھارتی فلم نگری میں کئی فلموں میں پیشکش ہوئی لیکن قابل اعتراض مناظر کے باعث ان فلموں میں کام سے منع کردیا۔فواد خان نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی پرغصہ آتاہے اس لئے ایسے سکرپٹ والی فلموں میں کام سے انکار کردیتا ہوں اورپاکستان میں میرے مداح مجھ سے اس طرح کے کردار کی بالکل توقع نہیں رکھتے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکارہ سونم کپور کیساتھ فلم ’’بیٹل آف بٹورا‘‘میں کام کرنے سے انکار بھی قابل اعتراض مناظر کے باعث کیا۔واضح رہے کہ فواد خان اپنی نئی آنیوالی فلم ’’کپور اینڈسنز‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔