اپنی شادی کا اعلان خود کروں گی: بپاشا

اپنی شادی کا اعلان خود کروں گی: بپاشا
اپنی شادی کا اعلان خود کروں گی: بپاشا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(یوا ین پی)بولی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کا اعلان خود کریں گی۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بپاشا باسو کا نام ان کے ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ جوڑا جارہا ہے اور دونوں اداکار متعدد تقریبات میں بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔37 سالہ بپاشا باسو اور 34 سالہ کرن سنگھ کی دوستی کی خبریں 2015 میں ریلیز ہارر فلم ’الون‘ کے بعد میڈیا کی زینت بنیں، جس کے بعد ان کی شادی کی بھی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔تاہم بپاشا باسو نے ان خبروں کی تردید کردی۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ’اگر مجھے شادی کرنی ہوگی اور جب بھی کرنی ہوگی تو اس کا اعلان میں خود کردوں گی، گزارش ہے کہ اس بات کو غیر سنجیدگی سے نہ لیا جائے‘۔

مزید :

تفریح -