امریکہ پہلی مرتبہ ڈرون ہلاکتوں کا ریکارڈ جاری کرے گا

امریکہ پہلی مرتبہ ڈرون ہلاکتوں کا ریکارڈ جاری کرے گا
امریکہ پہلی مرتبہ ڈرون ہلاکتوں کا ریکارڈ جاری کرے گا

  


واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے پہلی مرتبہ اپنے متنازعہ ڈرون پروگرام سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کر نے کااعلان کیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر بارک اوباما کی مشیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی لیزا موناکو نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس دنیا بھر میں دہشت گردوں پر ہونے والے فضائی حملوں کا جائزہ شائع کرے گا ٗ جائزہ سے معلوم ہو سکے گا کہ حملوں میں کتنے جنگجو اور کتنے شہری ہلاک ہوئے۔خیال رہے کہ ڈرون پروگرام پر شدید تنقید کے بعد اوباما نے 2013 میں عہد کیا تھا کہ پروگرام میں مزید شفافیت لائی جائے گی۔موناکو نے تھینک ٹینک سے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ آئندہ کچھ ہفتوں میں 2009 کے بعد سے ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کا جائزہ عوام کیلئے پیش کر دے گی۔موناکو کے مطابق یہ رپورٹ آئندہ ہر سال جاری ہو گی۔

مزید : بین الاقوامی