نیپرا نے وزیر اعظم کے صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے فیصلہ کو مسترد کردیا

نیپرا نے وزیر اعظم کے صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے فیصلہ کو مسترد ...
نیپرا نے وزیر اعظم کے صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے فیصلہ کو مسترد کردیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے وزیر اعظم نواز شریف کے صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے فیصلہ کو مسترد کردیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے نیپرا حکام نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت کوئی بھی شخص بجلی کا ٹیرف طے نہیں کرسکتا ، بجلی کا ٹیرف طے کرنے کا اختیار صرف اور صرف نیپرا کے پاس ہے۔وزیر اعظم نے صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان کیا تھا جو درست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کئی دن پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے فی یونٹ سے زائد کی کمی کا اعلان کیا تھا۔

مزید : بزنس