خیبرپختونخواہ میں کرائے کے مکانات پولیس تھانوں میں تبدیل، متعدد چوکیاں بھی کرائے کی عمارتوں میں قائم

خیبرپختونخواہ میں کرائے کے مکانات پولیس تھانوں میں تبدیل، متعدد چوکیاں بھی ...
خیبرپختونخواہ میں کرائے کے مکانات پولیس تھانوں میں تبدیل، متعدد چوکیاں بھی کرائے کی عمارتوں میں قائم

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں کرائے کے مکانات پولیس تھانوں میں تبدیل ہو گئے۔ متعدد پولیس چوکیاں بھی کرائے کی عمارتوں میں بنائی گئی ہیں جبکہ اکثر عمارتوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق پولیس ریکارڈ کے مطابق صوبے میں پولیس کے پاس 115 کرائے کی عمارتیں ہیں اور 29 تھانے کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں جبکہ صوبے کی 63 پولیس چوکیاں بھی کرائے کی عمارتوں میں ہی بنائی گئی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صوبے کی 2 پولیس لائنز بھی کرائے کے مکانات میں قائم ہیں اور پشاور میں مزید 5 عمارتیں پولیس تھانوں میں تبدیل کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس تھانوں میں پہاڑی پورہ، سربند، مچنی گیٹ، تہکال اور پھندوں شامل ہیں جبکہ عمارتوں کا کرایہ 35 سے 45 ہزار روپے تک ہے اور اکثر عمارتوں کی حالت خراب ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : پشاور /اہم خبریں