ڈگریاں جعلی ہونے پرپی آئی اے کے 333 ملازمین فارغ

ڈگریاں جعلی ہونے پرپی آئی اے کے 333 ملازمین فارغ
ڈگریاں جعلی ہونے پرپی آئی اے کے 333 ملازمین فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے ڈگریاں جعلی ہونے پر 333 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی طرف سے قومی ایئرلائن کی نجکاری کیخلاف گزشتہ ماہ شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد حکومت نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریوں کی پڑتال کا کام تیز کردیا۔ ابتدائی طور پر 27 سو کے قریب ملازمین کی ڈگریوں کی پڑتال کی گئی جن میں سے 333 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں جنہیں فوری طور پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا جبکہ 1597 ملازمین کی ڈگریاں مشکوک ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -