ورلڈ ٹی 20: زمبابوے نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ ٹی 20: زمبابوے نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیدیا
ورلڈ ٹی 20: زمبابوے نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیدیا

  


ناگپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے افتتاحی میچ میں زمبابوے نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ ووسی سباندا 46 گیندوں پر 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ تفصیلات کے مطابق ویداربھا کرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ووسی سباندا 46 گیندوں پر 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں مساکازا نے 20، موتمبامی نے0، ولیمز نے 12، سکندر رضا نے 3، میلکم والر نے 26، تیریپانو نے 0، ویلنگٹن مساکازا نے 2 جبکہ پانیانگارا کوئی سکور بنائے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے جبکہ چیگمبورا نے ناقابل شکست 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہانگ کانگ کی جانب سے اعزاز خان اور تنویر افضل نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زندیم احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : T20