سٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ ،کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 33 پوائنٹس پر بند
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز معمولی اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 33 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو سٹا ک مارکیٹ میں 10 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 14 کروڑ 58 لاکھ 81 ہزار 950 حصص کا کاروبار ہوا جس سے سرمایہ کاروں کو 9 ارب 57 کروڑ59 لاکھ 45 ہزار 473 روپے کا نفع ہوا۔