انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والوں کیلئے شرمندگی سے بچنے کا طریقہ گوگل نے بتادیا
نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر قابل اعتراض مواد دیکھنے کی غلطی کر بیٹھے ہیں اور اپنی انٹرنیٹ سرچ کا ریکارڈ ہمیشہ کے لئے غائب کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ بہت آسان ہے۔
اگر آپ اینڈرائڈ فون استعمال کررہے ہیں تو اس کی ہوم سکرین پر گوگل سرچ بار پر کلک کیجئے، آپ کے سامنے تمام گوگل سرچز پیش کردی جائیں گی۔ آپ ان میں سے جس بھی سرچ آئٹم کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں اس کے اوپر کچھ دیر کے لئے انگلی رکھیئے، آپ کے سامنے ایک مینیو ظاہر ہوجائے گا، جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس آئٹم کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ ڈیلیٹ پر کلک کریں گے تو یہ سرچ آئٹم ہمیشہ کے لئے غائب ہوجائے گی۔ یہ ناصرف آپ کے موبائل فون سے غائب ہوجائے گی بلکہ ان تمام ڈیوائسز سے بھی غائب ہوجائے گی کہ جن پر آپ گوگل استعمال کرتے ہیں، مثلاً آپ کا لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر وغیرہ۔
مزید جانئے: خوشگوار اور طویل ازدواجی زندگی کیلئے جیون ساتھی کی تلاش کرتے ہوئے اس ایک بات کو ضرور مد نظر رکھیں، ماہرین نے سب سے بہترین مشورہ دے دیا
اگر آپ کسی بھی وقت آپنی تمام تر براﺅزنگ ہسٹری کے بارے میں کچھ بھی جاننا چاہیں تو گوگل اکاﺅنٹ میں لاگ ان ہوکر اس کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ گوگل پر لاگ ان ہونے کے بعد مائی اکاﺅنٹ (My Account) میں جائیں جس کے بعد ایکٹیوٹی کنٹرولز (Activity Controls) اور پھر مینج ایکٹیوٹی (Manage Activity) میں جاکر تمام تر براﺅزنگ ہسٹری کو دیکھا جاسکتا ہے، اور اسے ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
آپ سرچ ہسٹری کو خفیہ رکھنے کے لئے ان پرائیویٹ (In Private) یا ان کاگنیٹو (incognito) موڈ بھی آن کرسکتے ہیں۔ اگر آپ آئی فون استعمال کررہے ہیں تو سفاری ایپ کے نچلے دائیں کونے میں دی گئی دو مربع اشکال پر کلک کریں اور اس کے بعد پرائیویٹ (Private) پر کلک کریں۔ اگر آپ کسی اینڈرائڈ ڈیوائس پر کروم براﺅزر استعمال کررہے ہیں تو سرچ بار پر دئیے گئے تین نکات پر کلک کریں اور اس کے بعد نیو ان کاگنیٹو ٹیب (New incognito tab) پر کلک کریں۔ ان آپشنز کو آن کرنے پر براﺅزر آپ کی ہسٹری محفوظ نہیں کرے گا۔