شہباز تاثیر کے بعد بلاول بھٹو نے حید ر گیلانی کی بازیابی کا مطالبہ کردیا

شہباز تاثیر کے بعد بلاول بھٹو نے حید ر گیلانی کی بازیابی کا مطالبہ کردیا
شہباز تاثیر کے بعد بلاول بھٹو نے حید ر گیلانی کی بازیابی کا مطالبہ کردیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے شہباز تاثیر کی رہائی کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی کی رہائی کا بھی مطالبہ کردیا ۔

نجی نیو ز چینل جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے شہباز تاثیر کی رہائی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہباز تاثیر کی رہائی پر خوشی ہوئی ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔انہوں مطالبہ کیا کہ شہباز تاثیر کی رہائی کے بعد یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے حیدر گیلانی کو بھی جلد بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد ایسی خوشی یوسف رضا گیلانی کے اہل خانہ کو بھی ملے۔

مزید : قومی