یوسف رضاگیلانی کی شہباز تاثیر کے اہل خانہ کو مبارک باد،امید ہے حیدر گیلانی کو بھی جلد بازیاب کرا لیا جائے گا :سابق وزیراعظم

یوسف رضاگیلانی کی شہباز تاثیر کے اہل خانہ کو مبارک باد،امید ہے حیدر گیلانی ...
یوسف رضاگیلانی کی شہباز تاثیر کے اہل خانہ کو مبارک باد،امید ہے حیدر گیلانی کو بھی جلد بازیاب کرا لیا جائے گا :سابق وزیراعظم

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے شہباز تاثیر کی بازیابی پرانتہائی خوشی کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ شہباز تاثیر کے بعد حیدر گیلانی کو بھی جلد بازیاب کرایا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضاگیلانی نے سابق گورنر سلمان تاثیر کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور اس دوران انہوں نے تمام اہل خانہ کو اس خوشی موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی گمشدگی کادکھ کیاہوتا ہے یہ آپ اور میں سمجھ سکتے ہیں،آپ نے اس عرصے کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا۔یوسف رضاگیلانی نے شہبازتاثیرکی بازیابی کے موقع پر کہاکہ حیدر گیلانی کو بھی جلد بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازتاثیرکی بازیابی میں سیکیورٹی ایجنسیوں کاکردار قابل تحسین ہے

واضح رہے کہ یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کو 2013میں اغواءکیا گیاتھا ،انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو بھی جلد بازیاب کرا لیا جائے گا ۔

مزید : کراچی