جہاز میں سوار ہونے سے قبل پائلٹ کا ایسا خوفناک پیغام کہ پولیس نے فوری گرفتار کرلیا، 200 مسافروں سے بھرے جہاز کے ساتھ کیا کرنا چاہتا تھا؟ انتہائی خوفناک انکشاف

جہاز میں سوار ہونے سے قبل پائلٹ کا ایسا خوفناک پیغام کہ پولیس نے فوری گرفتار ...
جہاز میں سوار ہونے سے قبل پائلٹ کا ایسا خوفناک پیغام کہ پولیس نے فوری گرفتار کرلیا، 200 مسافروں سے بھرے جہاز کے ساتھ کیا کرنا چاہتا تھا؟ انتہائی خوفناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کے شہر فیومیسینو (Fiumicino)کے ایئرپورٹ پر پرواز سے کچھ لمحے قبل پائلٹ نے اپنی بیوی کو ایک ایسا خوفناک پیغام بھیجا کہ پائلٹ کو پرواز لیجانے سے روک دیا گیا اور اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس 40سالہ پائلٹ(نام ظاہر نہیں کیا گیا)کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا اور اس کی بیوی نے اسے کہا کہ ”میں تمہیں چھوڑ کر جا رہی ہوں۔“ بیوی کی اس بات کے جواب میں پائلٹ نے اسے دھمکی آمیز پیغام لکھا کہ ”اگر تم مجھے چھوڑ کر گئی تو میں جہاز کو مسافروں سمیت تباہ کر دوں گا اور خود بھی مر جاﺅں گا۔ “

مزید جانئے: ماں بننے والی خاتون نے بچے کو جنم دیتے ہی فیس بک پر اپنے ہمسفر کی ایسی تصویر دیکھ لی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، بچے کی پیدائش کے لمحات میں وہ کیا کر رہا تھا؟ ایسی حقیقت کہ یقین نہ آئے
اس کی بیوی نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ پولیس نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر پرواز سے محض 2منٹ قبل پائلٹ کو تحویل میںلے لیا۔ پائلٹ کو نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے اور اس کے نفسیاتی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ وہ اپنی فلائٹ میں 200مسافروں کو لے کر جاپان جانے والا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی کی پائلٹس یونین کا کہنا تھا کہ ”تین سال قبل اس طرح کا ایک واقعہ ہو چکا ہے ۔ اس واقعے میں بھی ایک پائلٹ نے اپنی بیوی کو اسی طرح کی دھمکی دی تھی اور بیوی نے پولیس کو آگاہ کر دیا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -