شہباز تاثیر کو ساڑھے چار برس پہلے گلبرگ سے اغوا کیا گیا تھا

شہباز تاثیر کو ساڑھے چار برس پہلے گلبرگ سے اغوا کیا گیا تھا
شہباز تاثیر کو ساڑھے چار برس پہلے گلبرگ سے اغوا کیا گیا تھا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز تاثیر کوساڑھے چار برس پہلے 26 اگست 2011میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواکیا گیا تھا۔ شہباز تاثیر گلبرگ کے علاقے حسین چوک کے قریب اپنے دفتر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل اور گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے انھیں گن پوائنٹ پر روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ اغوا کار اتنے تربیت یافتہ تھے کہ شہباز تاثیر کے پاس موجود بلیک بیری فون بھی ان کی گاڑی میں پھینک گئے تاکہ موبائل فون کے ذریعے ان کے روٹ کا علم نہ ہو سکے۔اغواکاروں نے مبینہ طور پر واردات کے بعد 50 کروڑ کا مطالبہ کیا تھا جو نہ ملنے پر شہباز تاثیر کو 4سے 5گروہوں کو فروخت کیا گیا تھا ۔گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں شہباز تاثیر سے متعلق مختلف خبریں میڈیا پر نشر ہوئیں ،کبھی کہا گیا کہ وہ وزیرستان کے علاقے میں ہیں تو کبھی ان کی افغانستان منتقلی کی خبریں نشر ہوئیں ۔کبھی ڈرون حملوں میں شہباز تاثیر کے مارے جانے کی خبر نشر ہوئی تو کبھی طالبان کی جانب سے انہیں قتل کیے جانے کے بیان سامنے آئے۔

مزید : قومی