ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نیئر عباس رضوی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نیئر عباس رضوی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نیئر عباس رضوی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا

  


نامہ نگار خصوصی )ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نیئر عباس رضوی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیاہے، نیئر عباس رضوی کو مسلم لیگ (ق)کے دورحکومت میں2007ءمیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنر ل پنجاب تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے 9 برس ایڈووکیٹ جنرل آفس میں بطور لاءافسر کام کیا، ذرائع کے مطابق 22جنوری کو ایڈووکیٹ جنرل آفس کا عہدہ خالی ہونے کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نیئر عباس رضوی سینئر ہونے کی بناءپر ایڈووکیٹ جنرل بننے کے خواہشمند تھے تاہم حکومت نے شکیل الرحمن کو ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی جس کی بنا پر نیئر عباس رضوی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مزید : لاہور