سی پیک منصوبہ آنےوالی نسلوں کوترقی کی راہ پرگامزن کریگا:کمانڈرسدرن کمانڈ

08 مارچ 2016 (23:04)

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک )کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام روشن اور ترقی یافتہ بلوچستان چاہتے ہیں،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ آنے والی نسلوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا ۔

کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامریاض نے کیچ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور صوبے میں جاری دیگر منصوبوں کی وجہ سے بلوچستان ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے اور انہی منصوبوں کی وجہ سے آنے والی نسلیں بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو نگی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشت گرد ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے،اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑپھینکیں گے ۔

مزیدخبریں