صوابی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10دہشتگرد ہلاک ، 3فرار

صوابی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10دہشتگرد ہلاک ، 3فرار
صوابی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10دہشتگرد ہلاک ، 3فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 10دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا جبکہ انکے 3ساتھی فرار ہو گئے۔

نیو نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوابی کے علاقے باجا میں آپریشن کے دوران10دہشتگردوں کو مار گرایا جن کے قبضے سے جدید اسلحہ اور ممنوعہ لیٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔کامیاب آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا جبکہ فراریوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

شہید ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر پر حملے میں کون ملوث تھا؟ ایسا انکشاف کہ جانکر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے\

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان دہشتگردوں کا تعلق کس شدت پسند تنظیم سے تھا ۔