پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر (پ ر)پاکستان کوسٹ گارڈزنے کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی مالیت کی چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر بلوچستان کے ساحلی علاقے سے منشیات سمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی اطلاع کے تناظر میں پاکستان کوسٹ گارڈز گوادر کے کمانڈر نے اپنے علاقے کی چیکنگ مزید سخت کردی۔ گزشتہ رات دوران موبائل گشت مختلف مقامات کی تلاشی کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے گوادر کے ساحل سمندر کے قریب ایک غیر آباد / مخدوش گھر میں چھپائی گئی ”ٹویوٹا ہائی لکس“ برآمد کرلی۔ تفصیلی چیکنگ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے ٹویوٹاہائی لکس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 503 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ پکڑی جانے والی چرس اور گاڑی کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً 80 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات اور گاڑی کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں بھرپور جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔

مزید :

گوادر -