منگلہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے سات افراد جاں بحق
میرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منگلہ ڈیم میں کشتی الٹنے سےاس میں سوار سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق میرپور میں کھاڑک کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی منگلہ ڈیم میں الٹ گئی ، کشتی الٹنے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں تاہم امداد پہنچنے سے پہلے ہی کشتی میں سوار ساتوں افراد ڈوب کر جاں بحق ہو چکے تھے۔