7ماہ کے دوران غذائی اشیاء کی برآمدات سے 2.395ارب ڈالر زر مبادلہ

7ماہ کے دوران غذائی اشیاء کی برآمدات سے 2.395ارب ڈالر زر مبادلہ

 لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں مختلف اشیاء خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 2.395 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے اشیاء خوراک کی برآمدات سے 2.016 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔ یوں ایک سال کے عرصہ میں اشیاء خوراک کی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جولائی سے لیکر جنوری تک کے مہینے میں فوڈ گروپ کی برآمدات میں 18.93فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘ اسی طرح اس عرصے میں اشیاء خوراک کی درآمدات پر پاکستان نے 3.777 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9.77 فیصد زیادہ ہے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اشیاء خوراک کی درآمدات میں پاکستان نے 3.777ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔

مزید : کامرس