پوجا چوپڑا شرمن جوشی کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی

پوجا چوپڑا شرمن جوشی کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی
پوجا چوپڑا شرمن جوشی کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی

  


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ پوجا چوپڑا شرمن جوشی کے ساتھ بنگالی فلم ساز اگنیدیو چیترجی کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پوجا چوپڑا شرمن جوشی کے ساتھ نئی مزاح اور رومانس سے بھرپور فلم میں جلوہ گر ہوں گی ، فلم میں پوجا چوپڑا ’’اونتیکا‘‘ کا کردار ادا کریں گی جو کہ ایک پوعزم لڑکی ہوتی ہے جبکہ شرمن جوشی ’’ببلو‘‘ کا کردار ادا کریں گے جو کہ سست اور کاہل ہوتا ہے۔ فلم کی کہانی اونتیکا اور ببلو کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار ہو جاتے ہیں اورآخرکار وہ اپنی سوچ میں تبدیلی لاتی ہے اس دوران وہ کیا کچھ کرتی ہے یہ سب فلم میں دکھایا گیا ہے۔

، فلم کی عکسبندی ممبئی میں شروع کر دی گئی ہے جو ممبئی کی مختلف جگہوں پر کی جائے گی۔

مزید : کلچر