میچ ہارنے کے باوجود شعیب ملک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

میچ ہارنے کے باوجود شعیب ملک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ...
میچ ہارنے کے باوجود شعیب ملک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان سلطانز میچ تو ہار گئی لیکن کپتان شعیب ملک کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعام بھی دیا ، ان کاکہناتھا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کریڈٹ دیتاہوں کیونکہ انہوں نے بہت زیادہ محنت کی اور اچھی کارکردگی دکھائی ۔

شعیب ملک نے میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہارنے کا افسوس تو ہوتاہے لیکن وہ صرف میدان کی حد تک ہو تاہے کیونکہ ہم سب پروفیشلنز ہیں اور اگر اسے ساتھ لے کر جانے کی بجائے آئندہ آنے والے مواقعوں کو حاصل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کریڈٹ دینا چاہوں گا کیونکہ انہوں نے بہت محنت کی اور اچھی کارکردگی دکھائی ۔شعیب ملک نے میچ میں شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج مس فیلڈنگ بہت ہوئی اور اوپر سے جو نوبالز ہوئیں ان پر بانڈریز لگیں ۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سر ویون رچرڈ کو آخری گیند تک یقین تھا کہ ہم میچ ضرور جیتیں گے اور یہ ان کے ہی یقین کا نتیجہ ہے ۔آج ہمیں ’لک ‘کی بہت ضرورت تھی کیونکہ جس طرح سے ہماری بیٹنگ رہی ،آخری تین اوورز میں کوشش کی تھی دو سے تین باونڈریز لگ جائیں تو میچ میں واپس آ جائیں گے تاہم ایک ساتھ نہیں لیکن پیچھے آنے والے کھلاڑیوں نے ہٹنگ جاری رکھی جس کے باعث کامیابی ملی ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ آنے والے میچز میں مزید اچھی کارکردگی دکھائیں گے ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update