میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت گئی لیکن مین آف دی میچ ہارنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے ایسے کھلاڑی کو دے دیا گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، ایسا کیا کارنامہ انجام دیا ؟انتہائی زبردست خبر آ گئی

میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت گئی لیکن مین آف دی میچ ہارنے والی ٹیم ملتان سلطانز ...
میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت گئی لیکن مین آف دی میچ ہارنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے ایسے کھلاڑی کو دے دیا گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، ایسا کیا کارنامہ انجام دیا ؟انتہائی زبردست خبر آ گئی

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈ ایٹر ز سے شکست کے باوجود میچ میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر’’ مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ ملتان سلطانزکے بہترین فاسٹ باولر عمر گل کو دے دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عمر گل کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ جنید خان کے فٹنس کے مسئلے کی وجہ سے مجھے کھیلنے کا موقع ملا جبکہ باقی تمام باولر زبھی اچھا پرفارم کررہے تھے لیکن میں کافی دیر سے پرفارم کرنے کے انتظار میں تھا ۔ایک سوال کے جواب میں عمر گل نے کہا کہ میچ ہارنے پر مجھے تھوڑا سا دکھ تو ہوا ہے لیکن اگر جیت جاتے تو زیادہ مزا آتا ۔ واضح رہے کہ عمر گل نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے محض 24 رنز دے کر مخالف ٹیم کے 6بیٹسمین کو نشانہ بنایا ۔یہی نہیں عمر گل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 وکٹوں کا ہندسہ بھی  عبور کر لیا ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update