ورلڈ کڈنی ڈے"کے حوالے سے خصو صی سیمینارآج ہوگا

ورلڈ کڈنی ڈے"کے حوالے سے خصو صی سیمینارآج ہوگا

لاہور(پ ر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر "ورلڈ کڈنی ڈے"کے حوالے سے ایک خصو صی سیمینار کا انعقادآج بروز جمعرات کرسٹل ھال ، پرل کانٹینینٹل میں صبح 9:00تا دوپہر 01:00بجے تک کررہا ہے۔اس سیمینار کامقصد عوام میں گردوں اور جگر کے امراض بشمول ہیپا ٹائیٹس اور ان سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔سیمینار کاموضوع گردوں کے امراض کی وجوہات ، ان سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور ان کے علاج کے بارے جدید ریسرچ اور معلومات پر گفتگو کرنا ہے۔

سیمینار میں میڈیکل پروفیشنلز ، ہیلتھ کئیر اداروں سے متعلقہ افراد ، سماجی کارکنوں اور تعلیمی اداروں کے مندوبین سمیت دیگر شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4