سینٹ الیکشن میں ہار س ٹر یڈ نگ پر کارروائی کے فیصلے کا خیر مقد م کر تے ہیں،زرقا سہروردی
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینٹ انتخا با ت میں ہار س ٹر یڈ نگ پر کارروائی کے فیصلے کا خیر مقد م کر تے ہیں دیر آیا در ست آیا کے تحت الیکشن کمیشن ہار س ٹر یڈ نگ میں ملو ث عنا صر کو بے نقا ب کرے یہ اس کا قومی فر یضہ ہے الیکشن کمیشن کو سب معلوم ہے کہ اس شرم ناک عمل میں کو ن سی جماعتیں اور ان کے ممبران ملو ث ہیں اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ووٹ خر ید کر پار لیمنٹ میں جانے کی رو یت کوختم کر نے کی ضرو ر ت ہے انتخا با ت میں حصہ لینا عام آ دمی کیلئے صر ف ایک خو ا ب بن چکا ہے انتخا با ت میں پیسہ خر چ کر کے ضمیرو ں کے سو داگر ملک اور قوم کی کیا خد مت کررہے ہیں ؟ انہو ں نے کہا کہ پار لیمنٹ میں جانے کا مقصد اپنے علا قو ں کی تعمیر و تر قی اور قومی ایشوز پر قا نون سازی ہو تا ہے۔
مگر عجب با ت ہے یہا ں پار لیمنٹ میں پہنچنا منافع بخش کارو بار بن چکا ہے ووٹ خرید کر اسمبلیو ں میں پہنچنے والے ملک اور قوم کی خد مت کرنے کی بجائے اپنے بینک بیلنس پر تو جہ دیتے ہیں اپنے بینک بیلنس میں ا ضا فہ کی خواہش میں وہ ملکی سلامتی کیخلا ف پر گھنو انا کھیل کھیلتے ہیں انہو ں نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران آئین اور قا نون کی حکمرانی قا ئم کر نے کی کو شش کرے اور اپنے کسی بھی اہلکار کو کسی جماعت کا آ لہ کار نہ بننے دے ہار س ٹر یڈ نگ کے سا تھ الیکشن کمیشن ن لیگ کے امیدوارو ں کی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کی پوز یشن بھی کلیئر کرے انہو ں نے کہاکہ میرے مد مقابل ن لیگ کے امیدوار سینیٹر نے آ ج تک اپنے اثا ثے ظاہر نہیں کیے جو قومی جرم ہے الیکشن کمیشن میں تمام ثبو ت مہیا کیے گئے مگر الیکشن کمیشن نے تمام ثبو تو ں کے باو جو د آ نکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے۔