یونین کونسل نمبر6شاہدرہ میں ہیلتھ کارڈ کیمپ لگایا گیا

یونین کونسل نمبر6شاہدرہ میں ہیلتھ کارڈ کیمپ لگایا گیا

فیروزوالہ ( نامہ نگار) یونین کونسل نمبر6شاہدرہ میں ہیلتھ کارڈ کیمپ لگایا گیا جس کی صدارت چئیرمین چوہدری شاہنواز اسماعیل ایڈووکیٹ نے کی۔ کیمپ میں مستحق اور غریب افراد کے لیے ہیلتھ کارڈ بنوائے گئے ۔ ان افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کی کفالت کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کیمپ میں مرد اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چئیرمین شاہنواز اسماعیل نے کہا کہ حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے ان کی دہلیز پر انہیں سہولیات فراہم ہوں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4